7 نومبر 2026 - 21:47
سعودی عرب کی گہرائیوں میں یمنی فوج کی 6 کارروائیاں

یمن کی مسلح افواج نے اپنی میزائل اور ڈرون کارروائیوں کے دوران سعودی عملداری میں تزویراتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمنی افواج نے  آج شام (ہفتے کے روز) سعودی عرب کی گہرائی میں چھ کارروائیاں سرانجام دی ہیں۔

پہلی کارروائی میں، سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے، تیل کے ذخائر اور آرامکو کمپنی کی ریاض شاخ کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج نے دوسری کارروائی میں، خریص میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ کارروائی بھی کامیابی سے انجام پائی ہے۔

اگلی کارروائی میں، "الدوادمی" نامی علاقے میں آرامکو کمپنی سے تعلق رکھنے والے تیل کے پمپنگ اسٹیشن، اور اس کے بعد نجران میں سعودی اجرتی ملیشیا کے ایک اجتماع کے مقام کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں اجرتی گماشتے ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یمنی فوج نے مزید، الجوف صوبے کے مشرق میں ریاض کی اجرتی ملیشیاؤں کے اجتماع کے جگہ کو تین بار نشانہ بنایا، جس سے سعودی عرب کے درجنوں اجرتی گماشتے ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یمن کے جنگجوؤں نے چھٹی کارروائی میں، مأرب صوبے میں "رغوان" اور "مدغل" کے مشرق میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے اجتماع کے مراکز کو نشانہ بنایا، جن حملوں سے ان عناصر کو بہت زیادہ جانی نقصان پہنچا۔

یمن کی مسلح افواج نے آل سعود یمنی بچوں اور خواتین کا قاتل قرار دیتے ہوئے، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی عزیز اور صابر قوم کے بچوں کے خون کا بدلہ لینے میں کوتاہی نہیں کریں گے اور ہر سعودی قاتلوں کو اپنے جرم اور جارحیت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha